• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت تیسرےون ڈے میں کامیاب، پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا

اندور ( جنگ نیوز ) ہردیک پانڈیا کے جارحانہ 78 رنز ، اجنکیا رہانے کے 70 اور روہت شرما کے 71 رنز کی بدولت بھارت نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں پانچ وکٹ سے زیر کرکے نہ صرف پانچ میچز کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی بلکہ عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر بھی قبضہ جمالیا۔

ہوم ٹیم نے294رنز کا ہدف48ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے چھ وکٹ پر293رنز کا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجایا تھا۔

فنچ نے125گیندوں پر 124رنز بنائے جس 12چوکے اور پانچ چھکے شامل ہیں۔کپتان اسمتھ نے 63رنز اور ڈیوڈ وارنر نے 42رنز بنائے۔ جسپريت بمراہ اور کلدیپ یادو نے دو دو جبکہ چاہل اور ہردیک پانڈیا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

تازہ ترین