• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین انڈور گیمز: ایرانی ویٹ لفٹر سہراب مورادی کا عالمی ریکارڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اشک آباد میں کھیلے جانے والے پانچویں ایشین انڈور مارشل آرٹ گیمز کے سوئمنگ 100 میٹر بیک اسٹروک میں پاکستان کے وقاص حسین پہلی ہیٹ جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

کک باکسنگ کے 51 کے جی میں لیاقت علی ڈس کوالیفائی ہوگئے۔

79 کے جی میں شفیق الرحمن کو ناکامی کا سامناکرنا پڑا ۔ ریسلنگ کے 57 کے جی میں محمدبلال بھی ناکامی سے دوچار ہوئے ہیں۔

ایران کے 22 سالہ اولمپک چیمپئن سہراب مورادی نے ویٹ لفٹنگ کے 94 کے جی میں نیا عالمی ریکارڈقائم کردیا انہوں نے 413 کے جی وزن اٹھاکر 27 نومبر1999 کو یونان کے ویٹ لفٹر اکاکیوش کے 412 کے جی وزن کا ریکارڈ توڑدیا۔ تمغوں کی دوڑ میں ترکمانستان 78 گولڈ، 58 سلور، 66 برانز میڈل کے ساتھ سرفہرست رہے ۔ چین 31 گولڈ ، 21 سلور، 17 برانز میڈل کے ساتھ دوسرے نمبر پرآگیا۔ ایران21 گولڈ، 15 سلور، 47 برانز میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

تازہ ترین