• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نعمان آفتاب انڈس فارما نیشنل جونیئرز اینڈ سینئرز ٹینس ٹورنامنٹ کے انڈر 16 جبکہ ورشا داس گرلز انڈر 14 کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ کراچی جیم خانہ میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے انڈر 16 کے کوارٹر فائنل میں نعمان آفتاب نے عاصم گل کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ گرلز انڈر14 کے سیمی فائنل میں ورشا داس نے مالکہ ملک کو زیر کیا۔ دیگر مقابلوں میں انڈر 18 کے پہلے رائونڈ میں سید عون الدین، زبیر راجا، اشیش کمار اور امین شفیع نے اگلے رائونڈ میں جگہ بنالی۔

تازہ ترین