• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معین علی کی دھواں دھار سنچری،انگلینڈ تیسرا ون ڈے جیت گیا

برسٹل ( جنگ نیوز ) معین علی نے تاریخ رقم کردی۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے میں آل رائونڈر کے 8چھکوں اور سات چوکوں سے سجی 57 گیندوں پر 102رنز کی اننگز نے کیریبین بولنگ کے پرخچے اڑادیے۔ ہوم سائیڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں نو وکٹ پر 369رنز اسکور کیے، جو روٹ 84 اور بین اسٹوکس 73رنز کے ساتھ دیگر نمایاں بیٹسمین تھے، ناکام ٹیم 40ویں اوور میں 245رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ کرس گیل چھ چھکے اور 9 بائونڈیز سے لیس 94 کی اننگز کھیل کر رن آئوٹ ہوئے۔ جیسن محمد نے 38 رنز بنائے۔ لیام پلنکٹ نے پانچ اور عادل رشید نے 3 وکٹ لیے، انگلینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

تازہ ترین