• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان رواں برس دو انٹرنیشنل برج ایونٹس میں شرکت کرے گا

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) برج کو آئندہ سال جکارتا میں ہونے والے ایشین گیمز میں شامل کر لیا گیا۔

جس کی تیاری کے لئے ایشین برج حکام نے رواں سال ایونٹ 29 نومبر سے 5 دسمبر تک انڈونیشیا میں ٹیسٹ رن ایشین برج گیمز کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ایونٹمیں ایشیا کے دس سے زائد ملکوں کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آ ئیں گے۔

پاکستان سے چارٹیموں کی شرکت متوقع ہے، مقابلوںمیں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت، فلسطین، اردن، ایران، انڈونیشیا کی شرکت یقینی ہے ۔ پاکستان برج فیڈریشن نے ایونٹ کے لئے تمام صوبائی ایسوسی ایشنوں کو کھلاڑیوں کے ٹرائلز کرانے کی ہدایت کردی ہے۔پاکستان کی ٹیم اس سال اکتوبر میں اردن میں ورلڈ برج فیسٹیول میں بھی حصہ لے گی۔ 25 اکتوبر سے شروع ہونے والے فیسٹیول میں 30ملکوں کی ٹیمیں اور 60 سے زائد پیئرز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

تازہ ترین