• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاپنگ کرنے سے ذہنی سکون ملتا ہے۔
مجھے یہ بات ڈوڈو نے بتائی تھی۔
میں اکثر ذہنی دباؤ کا شکار رہتا تھا۔
اب ہفتے میں دو بار سوپرمارکیٹ جاتا ہوں۔
وہاں درجنوں ریکس لگے ہیں۔
ان میں طرح طرح کی اشیا سجی رہتی ہیں۔
کچھ پر ڈیلز ہوتی ہیں، کچھ پر آفرز۔
ضرورت ہو یا نہ ہو،
میں چیزیں منتخب کرتا جاتا ہوں۔
عجیب سی خوشی ہوتی ہے۔
جیسے جیسے ٹرالی بھرتی جاتی ہے،
میں ریلکس ہوتا جاتا ہوں۔
طبیعت بحال ہونے کے بعد
ٹرالی کیش کاؤنٹر سے کچھ دور چھوڑ کر
گنگناتا ہوا خالی ہاتھ باہر نکل آتا ہوں۔

تازہ ترین