• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب سے بڑی جمہوریت سب سے بڑی منافق،بھارت دہشت گردی کی ماں،پاکستان

کراچی  (نیوز ڈیسک )اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت دہشت گردی کی ماںہے،بھارتی حکمرانوں کے ہاتھ خون سے رنگے ہیں،نریندرمودی گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث رہا، کشمیرپر قبضہ غیرقانونی ہے ،بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی معاونت بند کرے،  دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت سب سے بڑی منافقت ہے، دنیابھارت کوسیزفائرکی خلاف ورزی سے روکے، کلبھوشن نے پاکستان میں دہشتگردی کا اعتراف کیا، بھارت میں کوئی اقلیت محفوظ نہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل سے انکاردھوکا اورجارحیت ہے ،مذاکرات کیلئے دہلی کو اپنی  دہشتگرد پالیسی ترک کرنا ہوگی ، بھارت نے اپنے ہرپڑوسی سے جنگیں لڑیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی سے سشما سوراج کی تقریرکے جواب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری بھارت کوسیزفائرکی خلاف ورزی سے روکے، بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے، کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں دہشتگردی کا اعتراف کیا، بھارتی حکمران جماعت کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں، نریندرمودی گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث رہا، بھارت میں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں، بھارت دہشتگردی کوریاستی ہتھکنڈے کے طورپراستعمال کرتا ہے ۔ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں، کشمیرپربھارتی قبضہ غیرقانونی ہے، اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری بھی اسے ایک ’متنازعہ علاقہ‘ تسلیم کرتی ہے،ملیحہ لودھی نے باور کرایا کہ ایک ہی جھوٹ کو بار بار دہرانے سے وہ سچ میں تبدیل نہیں ہوگا۔

کامیاب مذاکرات کیلئے بھارت کو دہشت گردی کی پالیسی ترک کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی کی معاونت بند کرنی ہوگی، پاکستان تمام مسائل کاحل مذاکرات سے چاہتا ہے،کیونکہ مذاکرات کیلئے پاکستان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ کشمیرمیں بھارتی جرائم کی تحقیقات ہونی چاہیئں اورفریقین تنازع حل نہ کر سکیں تو اقوام متحدہ اور عالمی برادری مداخلت کی پابند ہے۔بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے کشمیر معاملے پر اقوام متحدہ کی قرارداد کی میعاد ختم ہونے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے ملیحہ لودی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قرارداد وقت سے مشروط نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر معاملے پر بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل سے انکار دھوکا اور کھلی جارحیت ہے۔

انہوں نے مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم پر تنقید کرنے والوں کے ہاتھ گجرات میں مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت سب سے بڑی منافقت ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارت بہتان تراشی پراترآیا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل سے انکاردھوکا اورجارحیت ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق پامال کررہا ہے جب کہ بھارت نے اپنے ہرپڑوسی سے جنگیں لڑیں اور بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی معاونت بند کرے۔  

تازہ ترین