• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدین:گونگی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے ملزمان گرفتار نہ کئے جا سکے

بدین ( نامہ نگار) بدین میں گونگی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کے ملزمان گرفتار نہ کئے جا سکے۔ معاملے کو دبانے کے لئے بااثر افراد میدان میں آ گئے۔ متاثرہ خاندان پر صلح کے لئے دبائو بڑھ گیا۔ پولیس کے مطابق دو روز قبل بدین میں تین ملزمان نے کھیتوں میں کام کرنے والی گونگی لڑکی کو باندھ کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا یا تھا۔ واقعہ نواحی گائوں یوسف کھوسو میں پیش آیا تھا جہاں ملزم نواز نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ کھیت میں کام کرنے والی گونگی لڑکی کو باندھ کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور اسے نیم بے ہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار ہو گئےتھے۔

ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعدماڈل ٹائون پولیس اسٹیشن پرملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ پولیس کے مطابق دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ متاثرہ لڑکی کے والدین نے روتے ہوئے بتایا کہ انکے ساتھ ظلم ہوا ہے ملزمان اب انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہیں تحفظ فراہم کر کےانصاف کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہےدوسری جانب اطلاعات کے مطابق معاملے کو دبانے کیلئے بااثر افراد سرگرم ہو گئے ہیں اور متاثرین پر مقدمہ واپس لینے کیلئے دبائو ڈالا جا رہا ہے۔

تازہ ترین