• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیر بالا ،گھر میں آگ لگنےسے4بہنوںسمیت 6افراد زندہ جل گئے

داروڑہ( نمائندہ جنگ) دیر بالا کے علاقے ڈوگدرہ میں مکان  میں آگ لگنے سے 6افراد جاں  بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں چار بہنیں اور دیگر دو افراد شامل ہیں ۔تمام کا تعلق ایک ہی خاندان سےہے ۔مرنے والے بری طرح جھلس گئے تھے۔ واقعات کے مطابق  دیر بالا کے دور افتادہ علاقے ببوزوڈوگ درہ میں ہمیش گل نامی شخص کے مکان  میں بچوں کی مبینہ غفلت سے اچانک آگ بھڑک  جس سے چھ افراد مریم بی بی، تسلیم بی بی،نسرین،وریشہ،ثمینہ اور مدثر جاں  بحق ہو گئے جبکہ دو افراد یاسر او ر مسماۃ باچاہی لال شدید زخمی ہو گئے مقامی پولیس کے مطابق حادثہ بچوں کی مبینہ غفلت سے پیش  آیا۔

 بچوں نے سردی کی وجہ سے کمرے میں آگ جلا کر  چھوڑ دی تھی جو ہوا کی وجہ سے پھیل کر حادثہ کا سبب بنی۔ آگ سے ہمیش خان کا گھر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔ آگ رات گئے لگنے کی وجہ سے نقصان زیادہ ہوا۔ ایک ساتھ 6جنازے اٹھنے سے علاقے میں کہرام مچ گیا ۔

تازہ ترین