• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھرکی:نائب چیئرمین قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے،ایک حملہ آور گرفتار، 3فرار

ڈھرکی(نامہ نگار) ڈھرکی ٹاؤن کے نائب چیئرمین کے گھر مبینہ طور 4مسلح افراد نے حملہ کردیا جس میں نائب ناظم بال بال بچ گئےاورایک حملہ آور پکڑا گیا جبکہ 3فرار ہو گئے، واقعے کے بعد علاقےمیں خوف پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈھرکی کے علاقے صدیق کالونی میں ڈہرکی ٹاؤن کمیٹی کے نائب چیئرمین چوہدری اکرام الحق کے گھر پر 4مسلح افراد نے مبینہ طور پر اچانک گھر کے سامنے فائرنگ کر دی جس کی آواز سن کر جیسے ہی وہ باہر نکلے تو حملہ آوروں نے ان پر بھی فائرنگ کی مگر وہ اس فائرنگ کی زد میں آنے سے بچ گئے،کالونی میں اچانک فائرنگ کی آوازیں سن کر اہل علاقہ اور چوکیدار موقع پر پہنچے تو حملہ آور بھاگنے لگے اس دوران ایک حملہ آور کو چوکیدار اور لوگوں نے پکڑ لیا جسکی شناخت عمران جاوید کے نام سے ہوئی، پکڑے جانے والے حملہ آور کو لوگوں نے سخت تشدد کے بعد ڈہرکی پولیس کے حوالے کر دیا ۔

اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر نائب چیئرمین چوہدری اکرام الحق نے بتایا کہ انکی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ،پولیس نےچوہدری اکرام الحق کی رپورٹ پر گرفتار اور فرار حملہ آوروں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش و تلاش ملزمان شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین