• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی تعداد4لاکھ30ہزارمزید اضافے کا امکان ،اقوام متحدہ

ڈھاکا(خبررساں ایجنسی)میانمار میں تشدد کی وجہ سے نقل مکانی کر کے بنگلہ دیش پہنچے روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کی تعداد تقریبا چار لاکھ 30 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور اس میں مزید اضافے کا امکان بھی ہے۔غیر ملکی ذرا ئع کے مطا بق اقوام متحدہ کی جا نب سے جا ری اپنی ایک تا زہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میانمار حکومت کی تشدداور ظلم سے نقل مقا نی کر کے بنگلہ دیش پہنچے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد میں مسلسل اضا فہ تشویش کا با عث ہے ۔ اقوام متحدہ نے خبر دار کیا ہے کہ اگر میانمار کی حکو مت اس معا ملے میں ٹھوس اقدمات نہ کریں تو پوری دنیا اس کی زد میں آئے گئی ۔

تازہ ترین