• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، خاتون کیساتھ زیادتی کے الزام میں ایک اور گرو گرفتار

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی پولیس نے مغربی ریاست راجھستان میں 21 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنانے کے الزام میں ملک کے ایک اور معروف گرو کو گرفتار کرلیا۔غیر ملی غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس آفیسر جے سنگھ نتھاوت کا کہنا تھا کہ 70 سالہ کاوشندرا پرنچاری فالاہری مہاراجہ کے پیروکار اور متاثرہ خاتون کے والدین نے شکایت درج کرائی کہ گرو نے 7اگست کو راجھستان کے علاقے الوار میں قائم ہیڈکوارٹر میں ان کی بیٹی کو ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اسے گرو نے خبردار کیا تھا کہ وہ کسی کو مذکورہ واقعے کے حوالے سے نہیں بتائے گی لیکن خاتون نے ارمیت رام رحیم سنگھ کو ریپ کے الزام میں دی جانے والی 20سال قید کی سزا پر خاموشی توڑنے کا فیصلہ کیا۔پولیس نے خاتون کی شکایت پر گرو کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا عدالت نے پولیس کو 15 دن میں کیس کی تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کو جیل بھیج دیا۔خاتون نے الزام لگایا کہ گرو نے اسے اس وقت ریپ کا نشانہ بنایا جب وہ ان کی ہدایت پر نئی دہلی میں قائم ایک ادارے میں انٹر شپ مکمل کرنے کے دوران حاصل ہونے والی 3000 روپے کی رقم گرو کو دینے کے لیے ان کے پاس آئی تھی۔

خیال رہے کہ بھارت میں مذہبی رہنماؤں کی پیروی بہت زیادہ کی جاتی ہے جبکہ ملک میں خواتین کے خلاف جرائم کی شرح میں بھی بے حد اضافہ دیکھا جارہا ہے۔واضح رہے کہ اگست میں بھارت میں خواتین مریدوں کا مبینہ طور پر ریپ کرنے والے متنازع گرورام پر عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کی تھی، جس کے بعد بھارت کے مختلف علاقوں میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے اور پرتشدد واقعات میں 32 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

تازہ ترین