• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت ،بی جے پی رہنما نے مسلم لڑکے کے ساتھ چائے پینے پر لڑکی پر تھپڑوں کی بارش کردی

علی گڑھ(آئی این پی) بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی رہنما نے مسلم لڑکے کے ساتھ چائے پینے پر لڑکی پر تھپڑوں کی بارش ،واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہرعلی گڑھ میں بی جے پی کی وومن ونگ سے تعلق رکھنے والی رہنماسنگیتا وارشے نے لڑکی کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ ہوٹل پر ایک لڑکے کیساتھ چائے پی رہے تھی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام نے نے سنگینا وارشے کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ میڈیا کے رابطہ کرنے پر بی جے پی رہنما سنگیتا وارشنے کا کہنا تھا کہ ان کو مسلمانوں سے کوئی مسئلہ نہیں لیکن مسلمان لڑکے ہندو لڑکیوں کو ورگلاتے ہیں اور جو کچھ انہوں نے کیا انہیں اس پر فخر ہے، اور دوبارہ ایسا کرنے پر بھی مجھے کوئی شرمندگی نہیں ہو گی۔

تازہ ترین