• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم ا لحرام کے جلوسوںکیلئے سول سیکر ٹریٹ میں مرکزی کنٹرول روم قائم

لاہور(کرائم رپورٹر سے)محکمہ داخلہ نے محرم الحرام کے جلوسوں کی سکیورٹی کی نگرانی کے لئے سول سیکرٹریٹ میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا۔صوبائی کنٹرول روم محرم الحرام کے جلوسوں کی نگرانی اور انٹرنیٹ کی مدد سے سکیورٹی انتظامات کو چیک کرے گا۔ محکمہ داخلہ کے اعلیٰ افسروں نے کنٹرول روم کا دورہ کیا ہے۔ کنٹرول روم تمام اضلاع اور ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم سے منسلک ہوگا۔ کنٹرول روم چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان خان کی سربراہی میں کام کرے گا۔
تازہ ترین