• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کےٹیرف میں اضافہ غیر آئینی ہی نہیں ،ظالمانہ بھی ہے،فریدپراچہ

لاہور(نمائندہ خصو صی)جماعت اسلامی کے مرکزی رہنمافرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ بجلی کے ٹیرف میں تین روپے نوے پیسے فی یونٹ اضافہ ظالمانہ ہی نہیں غیر آئینی بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق ریاست کو عوام کا خیر خواہ ہونا چاہیے۔ جب کہ عوام کی مرضی کے بغیر ان پر اندرونی و بیرونی قرضوں کو بوجھ لاد دیا گیا ہے۔ اسی وجہ سے بجلی گیس جیسی ضروریات زندگی کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ظلم کی انتہا یہ ہے کہ اسے موثر بہ ماضی کرتے ہوئے 2015ءسے نافذ کیاجارہا ہے۔
تازہ ترین