• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،قاری زوار بہادر

لاہور(نمائندہ جنگ)جمعیت علماءپاکستان کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ جمعیت علماءپاکستان اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے ملک اور بیرون ملک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ مسئلہ ختم نبوت کے حل کے لئے ہمارے اکابرین نے 1953 ءاور 1974ءمیں تاریخ ساز کردار ادا کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ انوار مدینہ رسول پارک عقب جنرل ہسپتال میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے مولانا محمد سلیم اعوان،مولانا نذر احمد سعیدی اورمفتی تصدق حسین نے بھی کیا۔
تازہ ترین