• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹ لکھپت سے نامعلوم خاتون کی بوری بند تشددزدہ لاش برآمد

لاہور(کرائم پورٹر سے) کوٹ لکھپت کے علاقہ سے 35سالہ نا معلوم خاتون کی بوری بند تشدد زدہ نعش بر آ مد ہوئی ، پو لیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی شنا خت نہ ہو نے پر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں جمع کر وادیا ، کچا جیل روڈ کے قریب نا معلوم بوری میں نعش دیکھ کر مقامی لوگوں نے پو لیس کو اطلاع دی جس پر تھا نہ انڈسڑیل ایریا اور کوٹ لکھپت کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس پر پولیس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لیتے ہوئے شنا خت نہ ہو نے پر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خا نہ میں جمع کر واتے ہوئے کارروائی شروع کر دی ،نعش کس تھا نے کی ہے انڈسڑیل ایریا اور کوٹ لکھپت پو لیس ایک گھنٹے تک علاقہ کا تعین کر تےر ہے پولیس کا کہنا ہے کے اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ورثا کے ملنے کے بعد سا منے آ ئیں گے ۔
تازہ ترین