• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ سے زخمی کرنیوالے ملزموں کی عدم گرفتاری کے خلاف اہل علاقہ کااحتجاج

لاہور(کرائم رپورٹر سے)شالیمار کے علاقہ میں40سالہ شخص کو اندھا فائر نگ کر کے زخمی کر نے والے ملزمان کو پو لیس کی جانب سے گر فتار نہ کرنے پر اہل علاقہ کا تھا نے کے باہر شدید احتجاجی مظاہرہ سٹرک بلاک کر کہ شدید احتجاج کیا ڈی ایس پی شالیمار کی یقین دہا نی پر احتجاج ختم کر دیا گیا ۔ ایک ہاوسنگ سوسائٹی کا رہائشی40سا لہ اظہر اپنے گھر کے باہر کھڑا ہوا تھا کہ علاقے کے باثر جمیل گجر وغیرہ نے فائر نگ کر دی جس کے نتیجے میں اظہر ادریس نا می شخص شدید زخمی ہو گیا جیسے اہل علاقہ نے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا پو لیس کی جانب سے ملزمان کو گر فتار نہ کر نے پر اہل علاقہ نے پو لیس کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا ،اطلاع ملتے ہی پو لیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ڈی ایس پی غلام دستگیر کی یقین دہا نی پر احتجاج ختم کر دیا گیا ۔
تازہ ترین