• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کار سے ملنے والے دونوں افرادکی موت پھیپھڑوں میں گیس بھرنے سے ہوئی

لاہور(کرائم رپورٹرسے)شاہدرہ کے علاقے میں گاڑی سے دو افراد کی نعشیں ملنے کا واقعہ نیا رخ اختیار کرگیا، ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق دونوں افراد کی موت پھیپھڑوں میں گیس بھر جانے کے باعث ہوئی۔پولیس کے مطابق ان کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں ہے۔اور دونوں لاشیں برہنہ تھیں اس لئے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں،تاحال مدعیوں کی جانب سے مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست نہ دی گئی ہے پولیس نے 174کی کارروائی کرتے ہوئے نعشیں مردہ خانے جمع کروائی ہیں۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نعشیں کار میں برہنہ حالت میں موجود تھی۔جس گیراج میں کار کھڑی تھی وہ یوسف نامی شہری کی ملکیت ہے سلیم نے یہ گیراج گاڑی کھڑی کرنے کے لئے کرایہ پر حاصل کیا تھا۔شاہدرہ پولیس کے مطابق واقعہ کے حوالے سے قانونی کارروائی جاری ہے۔ مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔
تازہ ترین