• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسدادمنشیات کے ادارے میں نوجوان کی ہلاکت تشددسے ہوئی،پوسٹمارٹم رپورٹ

لاہور(کرائم رپورٹر سے) انسداد منشیات کے ادارے میں ہلاک ہونے والےنوجوان کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ ٹاؤن شپ کے علاقے میں انسداد منشیات کے نجی ادارے میں نوجوان کی ہلاکت تشدد سے ہوئی۔ نوجوان عقاشہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق 28 سالہ عقاشہ کے جسم کی 10 پسلیاں ٹوٹی ہیں، ناک اور سر میں بھی چوٹ کے نشانات موجود ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے جانے والے ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین