• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزی کی قیمتوں میںہوشربا اضافہ،ٹماٹر 180روپے کلو

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور میں سبزی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ، ٹماٹر 180 جبکہ پیاز 70 روپے فی کلو بک رہاہے ،عید کے بعد سبزی خریدنا غریب کی دسترس سے باہر ہو گیا ۔ ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے انتظامات اور ڈینگی کے خاتمے کیلئے اقدامات میں مصروف ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آڑھتیوں نے سبزی کی قیمتوں میں من پسند اضافہ کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے ،گوبھی بھی 60 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے جبکہ دیگر سبزیوں کےنرخوں میں خودساختہ اضافہ کردیاگیاہے ہے ،جس کے وجہ سے غریب عوا م اب سبزی خریدنےکو ترس گئے ہیں ، آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹماٹر کی پیداوار کم ہے، افغانستان سے ٹماٹرکی درآمد تقریباً بند ہے اگر بھارت سے ٹماٹردرآمد کیا جائےتو قیمتوں میں کمی آجائیگی ۔
تازہ ترین