• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام میں ٹریفک پولیس کا سیکورٹی پلان تشکیل

پشاور(کرائم رپورٹر)ٹریفک وارڈن پولیس نے عشرہ محرم الحرام کے دوران ٹریفک سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا، 5، 9اور10 محرم کو جی ٹی روڈاور اندرون شہر میں ماتمی جلوسوں کے راستوں پر بھاری نفری تعینات ہوگی جبکہ ٹریفک کو روا ں رکھنے کیلئے متبادل راستےدیئے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی ٹریفک یاسر آفریدی نے ا جلاس سے خطاب میں کیا ، انہوں نے کہاکہ تمام ٹریفک پولیس افسران واہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور محرم کے دوران 948ٹریفک اہلکاروں سمیت 2ایس پیز،4ڈی ایس پیز،19انسپکٹر،458ٹی اوز،465کانسٹیبل مقامی پولیس کیساتھ ڈیوٹی دینگے، اسی طرح تمام فور ک لفٹرز،موبائل گاڑیاں بھی ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں کے قریب موجود ہونگی ،انہوں نے کہاکہ عشرہ محرم کے دوران ماتمی جلوسوں کی آمد سے قبل ہی ٹریفک کومتبادل راستوں پر ڈال دیاجائے گا۔
تازہ ترین