• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیڈول سے ہٹ کرلوڈشیڈنگ کرنے پر سخت کاروائی کی جائے گی

پشاور( نیوز ڈیسک ) صارفین کو بہترسہولیات کی فراہمی ، لائن لاسز ، ریکوری اورفوٹومیٹرریڈنگ کے حوالے سے واپڈا ہاؤس پشاور میں چیف ایگزیکٹیو پیسکوانجینئرشبیراحمد کی زیرصدارت ہزارہ 1 اورہزارہ 2 سرکلزکی میٹنگ ہوئی جس میں دونوں سرکلز کے ایکسینز،ریونیو آفیسرز اورایس ڈی اوز نے شرکت ۔کی چیف کمرشل آفیسرمیاں حامد، ڈائریکٹرایس اینڈ آئی طاہرمعین اوردیگرپسکوافسران بھی اس موقع پر موجودتھے۔ چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئر شبیر احمد نے تمام ایس ڈی اوز کو ہدایت کی کہ وہ محنت کرکے اپنی کارکردگی بہتربنائیں ۔اگران کی کارکردگی اچھی ہوئی تو ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ان کو ایوارڈز دیئے جائیں گے جبکہ خراب کاکردگی کے حامل افسران کو نتائج بھگتنے ہوں گے۔اوران کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔ چیف ایگزیکٹیونے خراب کارکردگی کے حامل ہزارہ 1 اور ہزارہ 2 سرکلز کے 3 ایس ڈی اوز کو معطل کردیا ہے ان میں عمرحیات ایس ڈی او بالا کوٹ سب ڈویژن,عبدالحفیظ ایس ڈی او شملہ ہل سب ڈویژن اور مقبول احمد تاجک ایس ڈی اوغازی سب ڈویژن شامل ہیں ۔چیف ایگزیکٹیوپسکو نے کئی ایس ڈی اوز کی اچھی کارکردگی کو سراہا اور ان کوایوارڈ دینے کا اعلان کیا۔چیف ایگزیکٹیوپسکو نے بعض علاقوں میں فوٹومیٹرریڈنگ پرمکمل طورپرعمل درآمد کرنے کی ہدایت کی اورکہا کہ فوٹومیٹرریڈنگ 100% نافذ کرنے کی وجہ سے صارفین کی بجلی بلوں کی شکایات کا ازالہ ہوگا ۔چیف ایگزیکٹیو نے ای آراوز کی Implementation کا تفصیل سے جائزہ لیا اورہدایت کی کہ ای آراو ز پرعمل درآمد کریں اور اگر بڑے صارفین بجلی بلوں کی ادائیگی نہ کریں تو فوری طورپر ان کو بجلی کی فراہمی منقطع کردیں۔چیف ایگزیکٹیوپسکو نے تمام ایس ڈی اوز کو وارننگ دی کہ شیڈول سے ہٹ کر لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ اڈے گرا کر بجلی کی سپلائی منقطع کرنے والوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صارفین کے مسائل کوحل کرنے میں ان کی راہنمائی کریں اوران کے بجلی سے متعلقہ مسائل کو حل کریں۔چیف ایگزیکٹیونے نئے کنکشنوں کی فراہمی کے عمل کوتیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہزارہ کے سٹورز کو کافی تعداد میں تھری فیز میٹرز بھی مہیا کردئیے گئے ہیں۔اور اب تھری فیز میٹروں کی کوئی کمی نہیں ہے۔چیف ایگزیکٹوپسکو نے ایس اینڈ آئی واپڈا ہاؤس کی ٹیموں کی کاروائیوں اوررپورٹس پر فوری طورپرعمل درآمد کرکے رپورٹ پسکو ہیڈکوارٹرز بھیجے جائیں اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اوران سے کوئی رورعائیت نہ کی جائے۔چیف ایگزیکٹیونے ایل ٹی پروپوزلز اوردیگرامورکے بارے میں بھی ضروری ہدایات جاری کیں۔ خراب کارکردگی پر پشاورسرکل کے یونیورسٹی ٹاؤن سب ڈویژن کے ایس ڈی اومسعودشاہ کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین