• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر ڈسٹرکٹ باکسنگ ٹورنامنٹ، کوہاٹ، مردان کے کھلاڑیوں نے میچ جیت لئے

پشاور(خصوصی نامہ نگار)خیبر پختونخوا باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ باکسنگ ٹورنامنٹ پشاور میں شروع ہوگیاجس میں پشاور، مردان، سوات، ایبٹ آباد،مانسہرہ،بنوں،کوہاٹ سمیت مختلف اضلاع کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیںٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے کوئٹہ میں نیشنل گیمزکیلئےبھیجا جائے گا۔ کیپٹن (ر)قادر خان نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیااس موقع پر صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید کمال اور سابق بین الاقوامی باکسر لال سید بھی موجود تھے ۔ پہلے روزکوہاٹ،مردان،بنوں،سوات، اور کوہاٹ کے کھلاڑیوںنے میچ جیت لئے۔ 60 کلو گرام میں دیر کے فہیم طالب نے مردان کے بلال کو جبکہ بنوںکے فیصل حیات نے کوہاٹ کے محمد حمزہ کو،49کے جی میں سوات کے اکبر خان نے چارسدہ کے باکسر حذیفہ اورکوہاٹ کے مشتاق نے نوشہرہ کے عبدالرفیع ،پشاور کے سعید اللہ نے ہری پور کے اسامہ رزاق جبکہ مردان کے اسفندیار نے دیر کے ہارون کو، 52کے جی میںمردان کے اختر علی نے چارسدہ کے عبداللہ خان کو جبکہ 56کے جی میں ایبٹ آباد کے حمزہ نے ہری پور کے ظریف کو شکست دیکر اگلے رائونڈ کیلئے کولیفائی کرلیا۔
تازہ ترین