• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی یونیورسٹی کا کھیلوں کے کوٹے پر داخلوں کے لئے ٹرائلز کا اعلان

پشاور(خصوصی نامہ نگار)زرعی یونیورسٹی پشاور نے بی ایس میں کھیلوں کے کوٹے پر داخلوں کیلئے ٹرائلز کا شیڈول کا اعلان کردیا ۔یونیورسٹی کے اعلامیہ کے مطابق کرکٹ اور ہاکی کے ٹرائلز 27 ستمبر کو صبح 9 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ، اتھلیٹکس کے ٹرائلز دوپہردو سے شام چار بجے تک، ٹینس کے ٹرائلز 27 ستمبر کو دوپہردو سے شام چار بجے تک ،فٹ بال کے ٹرائلز 29 ستمبر یونیورسٹی فٹ بال گرائونڈپر صبح 9 بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک والی بال اور باسکٹ بال کے ٹرائلز، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے ٹرائلز92ستمبر کو جی ایم خٹک سپورٹس کمپلیکس میں صبح 9 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک اور دوپہردوسے شام چار بجے تک لئے جائیں گے۔ طلبہ کو ٹرائلز کے لئے شناختی کارڈ، ڈومیسائل اور تصاویر ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین