• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیل انسان کو بے شمار برائیوں سے بچاتا ہے، اظہار خلیل

پشاور(کامرس رپورٹر )اے این پی یونین کونسل سفید ڈھیری کے صدر اظہار خلیل نے کہا ہے کہ سپورٹس ایک ایسا شعبہ ہے جو انسان کو بے شمار برائیوں سے بچاتا ہے خاص کر سپورٹس آج کل کے نوجوانوں کیلئے بے حد ضروری ہے کیونکہ ایک صحت مند سرگرمی ہی کی وجہ سے انسان اپنے آپ کومعاشرتی برائیوں سے دور رکھ سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویلیج کونسل نودیہہ بالا میں دوسرا شہید افتخار فٹبال ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر کھلاڑیوں تماشائیوں اور آفیشلز سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نائب صدر ہمایون خلیل ،نائب ناظم حاجی رحمان گل،یوتھ کونسلر خلیل خان اور فضل منیر نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہا کہ جو بندہ سپورٹس سے پیار کرے گا وہ تعلیم اور صحت میں بھی اچھا ہوگا شہید افتخار نے ملک و قوم کے لئے جو قربانی دی ہے وہ ہماری لئے باعث فخر ہے اور آئندہ نسلوں تک یاد رکھی جائے گی اور شہید افتخار آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہےواضح رہے کے پچھلے سال بھی یہ ٹورنا منٹ منعقد ہوا تھا جسے اہل علاقہ اور ٹورنمنٹ میں شامل ہونے والی ٹیموںنے خوب سراہا۔
تازہ ترین