• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضورؐ کے بعد تا قیامت کوئی نبی نہیں آئے گا،علامہ عبدالحمید

پشاور( نیوز ڈیسک ) ممتازعالم دین الحاج علامہ شیخ عبدالحمیدچشتی گولڑوی نے کہا ہے کہ سرور دوعالم ﷺ رب کائنات کے آخری رسول ہیں آپ کے بعد کوئی نبی و رسول تاقیامت مبعوث نہیں ہوگا،وہ گزشتہ روز جامع مسجد مولانا گل فقیراحمد ؒ قصہ خوانی میں ایوان مہرعلی شاہ ٹرسٹ خیبرپختونخوا کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کررہے تھے، تقریب کی صدارت سجادہ نشین دربارعالیہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف پیر سید مہرفرید الحق گیلانی نے کی جبکہ اس موقع پر حضرت علامہ ڈاکٹر محمد صدیق علی چشتی مہتمم جامعہ غوثیہ معینیہ پشاور اور ایوان مہر علی شاہ ٹرسٹ خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ قاری سید منظور علی شاہ بخاری گولڑوی نے بھی خطاب کیا اور سیدنا پیرمہر علی شاہ گولڑوی ؒ کو ان کی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااور اولیائے کاملین کی دین کی اشاعت و تبلیغ کیلئے خدمات پر روشنی ڈالی، بعدازاں نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے،اس موقع پر شیخ القرآن علامہ بشیراحمد چشتی گولڑوی ؒ کے پوتے حافظ فیض احمد گولڑوی کی پیرآف گولڑہ شریف نے قرآن پاک حفظ کرنے پردستار بندی کی، محفل کے اختتام پر خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
تازہ ترین