• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورا بازار میں تجاوزات کی بھرمار ،راہ گیروں کو مشکلات

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور صدر گورا بازار میں تجاوزات کی بھرمار نے راہ گیروں کے مشکلات میں اضافہ کردیا ۔ محرم الحرام کے دوران کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے صدر کے مختلف مقامات سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا ہے تاہم خواتین کی خریداری کیلئے مشہور گورا بازار میں تاحال تجاوزات قائم ہیں گورا بازار میں دکانداروں نے سڑک کے بیچ سٹالز سجا رکھے ہیں جس کے باعث راہ گیر سٹال کے درمیان پھنس جاتے ہیں اسی طرح موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے دوسری جانب بازار میں تعینات اہلکار بھی تجاوزات مافیا کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کرتے جس سے صارفین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔
تازہ ترین