• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایجو کیشن سروسز ایکٹ 2017 ء واپس لیا جائے ، تنظیم اساتذہ

پشاور (خبر نگار خصوصی ) تنظیم اساتذہ خیبر پختونخوا کے صدر خیر اللہ حواری نے کہا ہےکہ صوبائی حکومت مجوزہ ایجو کیشن سروسز ایکٹ 2017 ءکو واپس لے اور ایجوکیشن ایکٹ1973ءکے اندر رہتے ہوئے متعلقہ فورم یعنی ایس ایس آر سی کے ذریعے قوائد و ضوابط میں ترمیم کرکے این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی 50ہزاراساتذہ اور ٹیچنگ اسسٹنٹس کومستقل کرے۔انہوں نے کہا کہ پرائمری سے لےکر پرنسپل تک بلا امتیاز سکول اور کالج اساتذہ کے مو جودہ سروس سٹرکچر کو بر قرار رکھا جائے،ان کے سابق دورانیہ ملازمت کو شمار کر کے ٹائم سکیل کااجراء کیا جائے،پرائمری سطح پر مخلوط نظام تعلیم کے فیصلے کو واپس لیاجائےجبکہ بلا امتیاز تمام تعلیمی اداروں اور دفاتر میں عدالتی فیصلے کی روشنی میں قومی زبان اُردو کو ذریعہ تعلیم بنایا جائے۔
تازہ ترین