• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف یو سی 16 کے کارکنوں کا صدر سعید حیدر پر اظہار اعتماد

پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف یوسی 16 کے صدر سعید حیدر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر کاکنوں گل غنی خان ،ساجد خان ،محمد بلال ،رمیز علی ،وقار خان ،کونسلر طاہر کشمیری ،کونسلر فیصل خان،کونسلر عرفان اکرام اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں یو سی 16کے تمام کارکنوں نے صدر سعید حیدر کی صدارت پر اعتماد کا اظہار کیا ۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف یو سی 16کو نقصان پہنچانے والے تمام عناصرکا قلع قمع کرنے اور ان کا مقابلہ کرنے کا عزم کیا گیا ۔اجلاس میں آئندہ ہونے والے الیکشن کے حوالے نے این اے 1کی سطح پر حاجی شوکت علی اور پی کے 2پر شوکت یو سفزئی کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا۔
تازہ ترین