• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی کے 7 میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن جماعت اسلامی میںشامل ہوگئے

پشاور(سٹی رپورٹر) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 7 میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ اس سلسلے میں ملک تاج خلیل کے حجرے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان ‘ سابق صوبائی وزیر خافظ حشمت خان ،سعید اللہ سمیت دیگر معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر علاقے کے نائب ناظم اور دیگرپارٹیوں کے کارکنوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی۔ صوبائی وزیربلدیات عنایت اللہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جماعت اسلامی کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے جماعت میں شامل ہورہے ہیں یہ اس بات کی واضح ثبوت ہے کہ ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ۔
تازہ ترین