• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کے حقوق چھیننے کی اجازت نہیں دینگے ،صابر حسین اعوان

پشاور(سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور و سابق ممبرقو می اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کسی کو بھی اساتذہ کے حقوق چھیننے کی اجازت نہیں دیگی ۔ سروسز ایجوکیشن ایکٹ اساتذہ برادری کا معاشی قتل اور ان کے حقوق پر ڈاکہ ہے‘ کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اور اساتذہ کے حقوق کے حصول کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے ۔ 1973ء کے متفقہ آئین میں سول ملازمین کیلئے یکساں رولز اینڈ ریگولیشنز ہیں ۔ سروسز ایجوکیشن ایکٹ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے اس کے بغیر اس کو قبول نہیں کرینگے ۔ تعلیم دشمن پالیسیاں نہیں چلیں گی ۔ وہ تنظیم اساتذہ کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔ تنظیم اساتذہ کے وفد نے شمشاد خان کی قیادت میں امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور صابرحسین اعوان سے ملاقات کی اور ان کو اساتذہ کو درپیش مسائل اور سروسز ایجوکیشن ایکٹ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔ صابرحسین اعوا ن نے وفد کو یقین دلایا کہ اساتذہ کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کرینگے اور ان کو اعتماد میں لئے بغیر کوئی قانون سازی کی گئی تو اس کے خلاف اساتذہ برادری کے ساتھ کھڑے ہونگے ۔
تازہ ترین