• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری بل پر تحفظات موجود ہیں ،سلیم خان

پشاور(جنرل رپورٹر) پرائیویٹ ایجوکیشن نےنیٹ ورک (پین )خیبر پختونخوا کے صدر محمد سلیم خان نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی بل پر اب بھی تحفظات موجود ہیں،پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی کے انتخابات میں فروغ تعلیم اور نجی اداروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے حصہ لینے پر آمادہ ہوئے ہیں، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پین نجی تعلیمی اداروں کی واحد نمائندہ تنظیم ہے اور چاروں زونز میں بھاری اکثر یت سے اپنے ممبر منتخب کروائے گی، صوبائی حکومت نے بل ان سے مشاورت کے بغیر منظور کرایا جو نجی تعلیم نظام کیساتھ زیادتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر عدلیہ سے بھی رجوع کیاجاسکتا ہے۔
تازہ ترین