• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ کردیا، تمام بڑی جماعتوں نے مخالفت کردی

Todays Print

اسلام آباد(ایجنسیاں )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ملک میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کوئی حیثیت نہیں‘ان کو دوبارہ مینڈیٹ لیناچاہئے‘ملکی حالات گمبھیر ہیں‘اسحاق ڈار نےمعیشت کو تباہ کردیا ، موجودہ حکومت نے تاریخی قرضے لئے ، نوازشریف اور اسحاق ڈار نے اشتہاروں میں ترقی کی ، عوام پر مسلسل ٹیکس لگائے جا رہے ہیں،، وزیراعظم پرایل این جی اسکینڈل کا بڑا دھبہ ہے انہیں جواب دینا ہے‘ نوازشریف اوراسحاق ڈار کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جائے ، خواجہ آصف کا حشربھی  میاں  صاحب جیسا ہوگا ‘شاہدخاقان نوازشریف کو بچانے کےلئے ملک کمزور کر رہے ہیں ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو نہیں ہونا چاہیے ، الیکشن کمیشن اورچیئرمین نیب پر اعتماد نہیں ، فاٹا کا خیبر پختونخوا میں فوری انضمام ہونا چاہیے ،انتخابی اصلاحات بل منظور کروا کر جمہوریت کا مذاق بنایا جا رہا ہے‘نااہل شخص پارٹی سربراہ کیسے بن سکتاہے ‘ایساکیاگیا تو دنیابھرمیں ہماری بدنامی ہوگی‘ وفاقی دارالحکومت میں داعش کے جھنڈے لگنے کاذمہ دار کون ہے؟حکومت فوج کو گندا کرنے کوشش کررہی ہے‘شاہدخاقان کے ذریعے شریف خاندان کو تحفظ فراہم کیاجائے گا۔

اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت خارجہ‘داخلہ اورمعاشی محاذوں پر ناکام ہوچکی ‘ مشرف کے دور سے کم سرمایہ کاری زرداری کے دور میں آئی ، زرداری کے دور سے کم سرمایہ کاری نوازشریف کے دور میں آئی‘امریکا جب افغان پالیسی بنا رہاتھاتوہمارا وزیرخارجہ نہیں تھا ، نوازشریف پاناما کیس میں لگے تھے ‘ جس وقت ٹرمپ اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہے تھے اس وقت ہمارے وزیرخارجہ سمیت دیگر وزرا ءکہاں تھے؟افسوس کی بات ہے ٹرمپ کی تقریر کا جواب دینے والا کوئی نہیں تھا۔

نئی دہلی کی بولی بولتے ہوئے شاہد خاقان عباسی‘خواجہ آصف اوراحسن اقبال نے آرڈران ہاؤس کے بیانات دیئے ‘بھارت بھی یہی کہہ رہا ہے ، آج انہیں پتہ چلا ہے کہ ہم نے اپنے گھر کو بھی صاف کرنا ہے‘ نیاوزیراعظم آنا چاہئے جس کی کوئی حیثیت ہوکیوں کہ شاہد خاقان عباسی اب بھی کہتے ہیں نوازشریف ہی میرے وزیراعظم ہیں ‘ انتخابی اصلاحات بل منظور کروا کر جمہوریت کا مذاق بنایا جا رہا ہے ، جمہوریت کا تقاضہ ہے وزیراعظم خود کو احتساب کےلئے پیش کریں ، شیخ رشید نے بھی کہہ رکھا قطر سے ایل این جی معاہدے سامنے رکھیں ، وزیراعظم پر ایل این جی اسکینڈل کا بڑا دھبہ ہے انہیں جواب دینا ہے ، ہمیں قرضوں کی قسطیں ادا کرنے کےلئے قرضے لینے پڑ رہے ہیں ‘ وزیراعظم کو ایل این جی کنٹریکٹ پرپارلیمنٹ میں بریفنگ دینی چاہیے‘ہمیں شک ہے شاہد خاقان عباسی اب نوازشریف کو تحفظ فراہم کریں گے ۔

ہائیکورٹ نے توہین عدالت معاملے پر بلایا تو پیش ہو جاؤں گا ،الیکشن کمیشن کو اختیارنہیں کہ وہ توہین کا نوٹس دے ‘ الیکشن کمیشن میں میرا وکیل پیش ہورہا ہے ۔جمہوریت کو مضبوط کرنے کےلئے صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں ،خواجہ آصف دبئی سے 50ہزار درہم تنخواہ لیتے ہیں ان کا حشر نوازشریف جیسا ہوگا ۔

تازہ ترین