• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن کی بحالی کا کریڈٹ کراچی کے لوگوں کو جاتا ہے،وزیر اعلی سندھ

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امن کی بحالی کا کریڈٹ کراچی کے لوگوں کو جاتا ہے،سیدنا مفضل سیف الدین کا کراچی میں اپنی مجالس سے خطاب ان کی مہربانی ہے،وہ طاہری مسجد صدر میں مفضل سیف الدین کی مجلس سننے کے بعد میڈیا سے بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دائودی جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کی مہربانی ہے کہ انہوں نے میری کراچی میں محرم الحرام گزارنے اور اپنی مجالس سے خطاب کرنے کی دعوت کو قبول کیا۔

سیدنا مفضل سیف الدین کراچی شہر میں اپنی جماعت کی مجالس سے خطاب کر رہے ہیں اوریہاں ان کے پیروکار نہ صرف شہر بلکہ بیرون ممالک سے بھی آئے ہوئے ہیں۔ ہم نے ان کی مجالس کیلئے سکیورٹی کے تمام تر ضروری انتظامات کئے ہیں۔ بوہری بھائی پرامن اور تعاون کرنے والےہیں۔ انہوں نے اپنی سکیورٹی کے حوالے سے مکمل تعاون کیا ہے، وزیر اعلی نے کہا کہ شہر میں مسلسل کاوشوں اور حکومت کے سیاسی عزم کی بدولت امن بحال ہوا ہے اور اس بات کا کریڈٹ کراچی کے لوگوں کو جاتا ہے جنہوں نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران امن و امان کی بحالی کے حوالے سے حکومت، رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے ساتھ تعاون کیا۔

شہر میں امن امان کی بحالی سے کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوا ہے اور لوگ  بغیر کسی خوف و خطر کے اپنے خاندان کے ساتھ اپنے گھروں سے تفریح کیلئے باہر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیدنا مفضل سیف الدین اپنی مجالس سے خطاب کرنے ہندوستان سے آئے ہیں اور یہ 21سال بعد ہوا ہے۔

تازہ ترین