• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ میں سٹے پر سالے کو مشورے دیئے، جیتی رقم سے پارٹی قرضہ اتارا، غلط کیا ہے؟ عمران خان

Todays Print

کراچی (جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ انہوں نے کرکٹ میں سٹہ کھیلنے پر سالے کو مشورے دیئے تھے اوراس سے جو رقم جیتی اس سے پارٹی کا قرضہ اداکیا‘اس میں کیا غلط کام ہے ؟۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اتوارکو ایک انٹرویومیں کیا۔

کرکٹ میں جوئے اورسٹے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر عمران خان نے بتایاکہ میں نے اپنی کتاب میں یہ لکھا ہے کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ چھٹی منا رہا تھا‘ میراسالا میرے ساتھ کرکٹ میں لگا ہوتا تھا ‘ وہ مجھ سے مشورہ لے رہا تھاکے کرکٹ میں یہ ہورہا ہے وہ ہورہا ہے ‘ہم پر 2002ءکے الیکشن کی وجہ سے بیس لاکھ روپے کے قرضے چڑھ گئے تھے جسے اتارنے کیلئے میں نے اپنی گاڑی بیچی ‘میراسالاکرکٹ پر سٹہ لگا رہاتھا ‘وہ تقریبادس لاکھ روپے ہارچکاتھا‘میں نے کہا میں  تمہیں مشورہ دوں گامگر 10لاکھ کے اوپر جو بھی جیتو گے وہ رقم میراقرض اتارنے کیلئے جائے گی‘اس پر میزبان کا کہنا تھا واہ کیا ڈیل تھی!عمران خان کے مطابق میں اپنے سالے کے ساتھ تین چار گھنٹے بیٹھارہااورکو مشورہ دیتا رہا کہ اب یہ کرو‘ وہ کرو وغیرہ وغیرہ‘ ہم نے چار گھنٹے میں بیس لاکھ اس کا دس لاکھ بھی دے دیا‘ بیس لاکھ بنا لیااور آخر میں جو بکی تھا جو کہتا تھا اس کو بیچ دو‘ میں پارٹنر شپ سے نکلنا چاہتا ہوں تو وہ کہتا مسٹرگولز پرنس کیا آپ کا سالا آپ کے ساتھ بیٹھا ہوا ہے‘اس پر میزبان کا کہنا تھاکہ اس پر سیکشن 15لگتاہے ۔جس پر عمران خان نے کہاکہ کیسے لگتاہے ؟

میزبان کے مطابق پاکستان میں جواغیرقانونی ہے ‘آپ کی پارٹی پر پابندی کیوں نہ لگادی جائے‘ عمران خان نے کہا اس میں پارٹی کو تو پیسہ نہیں آیاقرضے میرے اوپر چڑھے ہوئے تھے ‘میں نے پارٹی کے پیسے پورے کیے جو قرضہ چڑھا ہو اتھا‘ اس نے مجھے بیس لاکھ دے دیے اس میں کیا غلط کام ہے کیا غلط بات ہے۔

تازہ ترین