• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، سرحدی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

Todays Print

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی،نیوز ایجنسی) پاکستان نے بھارت کو ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے 2003 کے فائر بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے کیونکہ بھارت کی جانب سے اس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی سرحدوں پر صورتحال کو بتدریج خراب کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں متعین بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو اتوار کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور بھارت کی طرف سے نکیال سیکٹر میں سرحدی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا گیا۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے حالیہ بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو کہا گیا کہ وہ پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج سے بھی بلاتاخیر آگاہ کرےآئی این این آئی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ قائم مقام بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بتایا گیا کہ بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور 2 افراد زخمی ہوئے، بھارت کی جانب سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے جب کہ بھارت 2003 کے فائربندی کے معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کے لئے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ 

تازہ ترین