• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیس سال سروس مکمل کرنیوالے سرکاری ملازمین کو مکمل پنشن مراعات ملیں گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے صوبائی محکمہ تعلیم میں رضاکارانہ طور پر ریٹائرمنٹ لینے والے سرکاری ملازمین کیلئے ملازمت کی مدت میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ کے سیکشن افسر عبدالنبی بھٹو کی جانب سے ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن کو لکھے گئے خط میں سندھ سول سرونٹس ایکٹ 1973 کی شق 13 کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کیلئے 25 سال کی مدت ملازمت میں کمی کرتے ہوئے اسے 20 سال کیا گیا ہے، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لینے والے محکمہ تعلیم کے ملازمین کو پنشن کی تمام مراعات حاصل ہوں گی۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ باضابطہ نوٹیفکیشن اور ویسٹ پاکستان سول سروسز پنشن رولز1963کے رول نمبر 3.5میں ترمیم فنانس ڈپارمنٹ میں پراسیس میں ہے، اس کے باوجود قانون سازی کرنے والے ادارے کو ان رولز پر برتری حاصل ہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ تمام ڈائریکٹرز اسکولز ایجوکیشن، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اور تعلقہ ایجوکیشن افسران وہ اپنے تمام ملازمین کو فوری قانون سازی کے متعلق آگاہ کریں اور انہیں بتائیں کہ وہ اپنی 20 سال کی سرکاری ملازمت مکمل کرنے کے بعد پنشن کی تمام مراعات حاصل کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین