• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنکیانگ‘ پاکستان اور چینی فضائیہ کی رات میں مشترکہ مشقیں

بیجنگ(ایجنسیاں) چین کے علاقے سنکیانگ میں پاکستان اور چین کی فضائیہ کی مشترکہ فضائی مشقیں جاری ہیں ۔

دونوں ملکوں کے بمبار اور جنگی طیاروں نے رات کے اندھیرے میں مشقیں کیں۔

مشترکہ ٹریننگ میں پاکستان کے جے ایف 17،میراج 2000 اور زیڈ ڈی کے 03 طیارے شامل ہیں،جس میں فضا سے فضا اور فضا سے زمین تک دفاعی اور حملہ کرنے کی مشقیں کی جا رہی ہیں ۔

یہ مشقیں شاہین 6 نامی مشترکی مشقوں کا حصہ ہیں، 8 ستمبر سے شروع ہونے والی مشقیں 27 ستمبر تک جاری رہیں گی ‘اے پی پی کے مطا بق چین نے جاری پاک چین مشترکہ فضائی مشق ’’شاہین 6‘‘ پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے اسے معمول کی فوجی مشقیں قراردیاہے۔یہ بات چین کی پیپلزلیبریشن آرمی ائیرفورس کے ترجمان شن جن کے نے کہی ہے۔چینی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز انہوں نے کہاکہ پاکستان اورچین کی فضائی افواج کے مابین مشترکہ تربیتی مشقوں پربعض ممالک کو غیر ضروری ردعمل کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئیے اوراس معاملے پر شوروغل سے گریزکرنا چاہئیے، ایسے ممالک کو اس طرح کی مشقوں سے سیکھنا اورسمجھنا چاہئیے۔

تازہ ترین