• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم آبائی گائوں گیہل میں سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک

مری (نمائندہ جنگ،ایجنسیاں)لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید کی پورے سرکاری اعزاز کیساتھ آبائی علاقے میں تدفین کردی گئی۔

لیفٹیننٹ ارسلان عالم گزشتہ روز خیبرایجنسی کے علاقے راجگال میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔

نیو مری کے نواحی گائوں گیہل میں 22 سالہ لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید کی نماز جناہ ادا کی گئی، جس میں کور کمانڈر راولپنڈی ندیم رضا، جی او سی مری اظہر عباس، ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود، سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی سمیت شہید کے لواحقین اور اہل محلہ اور قریبی علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے ان کی میت کو سلامی دی۔یفٹیننٹ ارسلان عالم کی قبر پر صدر مملکت،آرمی چیف اور گورنر پنجاب کی طرف سے پھول چڑھائے گئے ۔ارسلان شہید کی میت کو قو می پرچم میں لپیٹ کر لحد میں اتارا گیا ۔اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھے گئے ۔ شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی راولپنڈی میں رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے آنے والے لوگوں کاسلسلہ رات بھر جاری رہا۔شہیدکے والدشمشیرعالم ستی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ارسلان کی شہادت کا شوق پورا کیا،ارسلان کو شہادت کا جذبہ اور شوق تھا،ارسلان عالم نہایت بہادر اور میرا دلیر بیٹا تھا۔شمشیرعالم ستی نے کہا کہ پاکستان کے دشمن وارکررہے ہیں،پاکستان کومتحدہوناچاہیے۔

تازہ ترین