• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا نے فاٹا میں چیف آپریٹنگ آفیسر کی تقرری کی مخالفت کردی

 پشاور(نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا حکومت نے فاٹا میں’’ چیف آپریٹنگ آفیسر‘‘ کی تعیناتی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے اس کی بھر پور مخالفت کرنے کا اعلان کیا ہے اور موقف اپنایا ہے کہ فاٹا کو صوبہ میں ضم کرنے کے باوجود انتظامی اور مالی اختیارات وفاق کے نمائندے کو دینا صوبائی خودمختاری میں مداخلت ہے، اسلئے وزیر اعلیٰ ہی فاٹا کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور تمام معاملات کے نگران ہونے چاہیے ،وفاق کی جانب سے صوبہ کو اختیارات کی عدم منتقلی کی صورت میں فاٹا انضمام کا پورا عمل بے معنی ہوگا بلکہ چیف آپریٹنگ آفیسر کی تقرری کرپشن کا ذریعہ ہوگا ،فاٹا کے انضمام کے باوجود انتظامی اور مالی اختیارات وفاق کو دینا صوبائی خودمختاری میں    مداخلت ہے، زیادتی برداشت نہیں کریں گے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قبائلی علاقہ جات کو قومی دھارے میں لانے اور فاٹا اصلاحات پر تیزی سے عمل درآمد کیلئےفاٹا میں ’’چیف آپریٹنگ آفیسر ‘‘ کی تعیناتی کی منظوری دی ہے تاہم وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت جمعیت علمائے اسلام(ف) کے بعد اب پاکستان تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت نے بھی چیف آپریٹنگ آفیسر کی تعیناتی کی مخالفت کردی ہے۔

تازہ ترین