• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خراب موسم ،جہانگیر ترین کا جہاز دیر نہ اتر سکا،بنی گالہ میں ہنگامی لینڈنگ

 دیر،اسلام آباد(نیوزایجنسیز)خراب موسم کے باعث تحریک انصاف کے رہنماجہانگیر ترین کا جہاز دیر نہ اتر سکا ،ہیلی کاپٹر بادلوں میں گھیر گیا تاہم پائلٹ نے مہارت سے ہچکولے کھاتے ہیلی کاپٹر کو کنٹرول کر کے بنی گالہ میں کامیاب ہنگامی لینڈنگ کرالی۔

جہانگیر ترین اور مراد سعیدسمیت دیگرپی ٹی آئی رہنما جلسہ میں شرکت کیلئے دیربالا جارہے تھےلیکن خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹرہچکولے کھانے لگا،پائلٹ نے مہارت سے ہیلی کاپٹر کو کنٹرول کیا اور دیر بالا کے بجائے بنی گالہ میں لینڈنگ کرائی۔

جہانگیر ترین نے ٹوئٹر پرلکھا کہ دیر جلسہ میں شرکت کیلئے دیر جارہاتھا لیکن بدقسمتی سے ہمارا ہیلی کاپٹر بادلوں میں پھنس گیا اور پائلٹ کی مہارت کی وجہ سے ہم محفوظ رہے ، اللہ تعالی بہت مہربان ہے ، دوسری طرف ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن پی ٹی آئی پنجاب رانا ندیم احمد نے ٹوئٹرپر لکھاکہ اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے جہانگیر ترین اور مراد سعید کو آج محفوظ رکھا، پاکستان کو آپ کی ضرورت ہے ، اللہ رحم کرے۔

تازہ ترین