• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں پٹرول کی قلت بدستور برقرار 100 روپے لٹر تک فروخت ہوتا رہا

لاہور (نمائندہ جنگ ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پٹرول کی قلت بدستور برقرار ہے ، آئل کمپنیوں کی جانب سے  پٹرول کی سپلائی میں کمی کی وجہ سے شہر میں پٹرول پمپس جزوی طور پر بند رہے جس سے شہریوں کو پٹرول کے حصول کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پٹرول کی بلیک قیمتوں پر فروخت بھی جاری ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس او کی جانب سے پٹرول کی سپلائی میں کمی کر کے پٹرول پمپوں کا یومیہ کوٹہ مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ اتوار کی چھٹی کے باعث آئل ٹینکر بھی سپلائی لے کر نہیں پہنچے جس وجہ سے علامہ اقبال روڈ، گڑھی شاہو ، کینال روڈ ، فتح گڑھ، مغلپورہ سمیت شہر کے دیگر حصوں میں پٹرول پمپ بند رہے جبکہ جو پٹرول پمپ کھلے تھے وہاں شہریوں کو کم مقدار میں پٹرول فروخت کیا گیا جس سے پٹرول پمپو ں کے باہر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی لائنیں لگی ہو ئی تھیں۔

تازہ ترین