• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن ، عمران خان کیخلاف سماعت آج ہوگی

اسلام آباد ( آن لائن ) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج بروز پیرہوگی ،الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی وارنٹ گرفتاری کو اسلام آباد ہائی کورٹ پہلے ہی معطل کر چکی ہے ۔

ملی مسلم لیگ کی بطور سیاسی جماعت رجسٹریشن کے حوالے سے کیس کی سماعت بھی آج ہوگی ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے کاز لسٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی جس میں الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کیلئے آٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

تازہ ترین