• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایگزیکٹ جعلی ڈگری،800کینیڈین بھی متاثر،وزیر، سیاستدان،ڈاکٹر شامل

کراچی (نیوز ڈیسک) ایگزیکٹ کی جعلی ڈگریوں سے 800؍ کینیڈین شہری بھی متاثر ہوئے ہیں جس میں وزیر ، سیاستدان اور ڈاکٹر شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈین میڈیا نے ایف بی آئی کے سابق عہدیدار کے حوالے سےانکشاف کیا ہے کہ جعلی ڈگریاں بیچنے میں بدنام ایگزیکٹ گھناؤنے کاروبار سے سالانہ ایک ارب ڈالر تقریبا ایک کھرب 5ارب 38 کروڑ 50لاکھ روپے کماتی تھی۔

کینیڈین میڈیا کے مطابق ایف بی آر کے سابق عہدیدار نے انکشاف کیا کہ ایگزیکٹ کے 19؍ ممالک کے 35؍ بینکوں میں اکاؤنٹس تھے جبکہ کینیڈامیں وزیر، سیاستدانوں اور ڈاکٹروں سمیت 800؍ شہریوں کی ڈگریاں بھی جعلی ہیں اور کئی ایگزیکٹ کی ایک ہی یونیورسٹی کاشکارہوئے۔

ایگزیکٹ کی 100؍ کے قریب جعلی یونیورسٹیاں تھیں جنہیں ڈگریاں لینے کے خواہش مند افراد کو پھانسنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

تازہ ترین