• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منہ سے بارباروزیراعظم نوازشریف ہی نکلتاہے‘ایاز صادق

لاہور(ایجنسیاں) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نواز شریف جلد واپس آرہے ہیں جس سے بہت سے لوگوں کی امیدوں پر پانی پھر جائے گا ‘ میرے منہ سے باربار وزیراعظم نوازشریف ہی نکلتا ہے ۔

وہ اتوار کے روز یہاں سمن آبادلاہور میں مختلف منصوبوں کا افتتا ح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ہی ہیں اور ان کے بعد لیڈر شہباز شریف ہیں۔

انہوںنے کہا کہ بطور سیاسی کارکن وہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے‘پرویز مشرف کو بے نظیرقتل میں زرداری کے ذمے دار ہونے کا علم تھا تو انہوں نے پہلے انکشاف کیوں نہیں کیا۔ عمران خان صاحب کا کیس عدالت میں ہے چند دن میں پتا چل جائے گا کیا فیصلہ ہوتا ہے۔

تازہ ترین