• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذخیرہ اندوزوں،منافع خوروں کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دونگا،شہباز شریف

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بعض سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا  سخت نوٹس لیتے ہوئے لندن سے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو مناسب قیمت پر سبزیوں کی فراہمی کے لئے فوری طور پر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں اورقیمتوں کومناسب سطح پر لانے کیلئے ہرممکن اقدام کیاجائے اورمتعلقہ محکمے اورادارے قیمتوں میں استحکام کیلئے فعال اور متحرک کردار ادا کریں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کو  عوام کا استحصال نہیں کرنے دونگا۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ بھرمیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول مارکیٹوں اور بازاروں کے خود دورے کرکے نرخوں کا جائزہ لے اورقیمتوں کے ساتھ ساتھ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ عوام کو کسی بھی صورت ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ ناجائز منافع خور وں اور ذخیرہ اندوزوں کے گٹھ جوڑ کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ میں قیمتوں میں بلاجوازا ضافہ برداشت نہیں کروں گا۔شہباز شریف نے شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز پر اپنا آج قربان کرنے والے پوری قوم کافخرہیں اورقوم شہیدلیفٹیننٹ ارسلان عالم جیسے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم نے جوانمردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

تازہ ترین