• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کی کلثوم نواز کو 28ستمبر تک انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت

لاہور(نمائندہ خصو صی)لیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی نومنتخب رکن قومی اسمبلی بیگم کلثوم نواز کو 28 ستمبر تک انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے  ۔

الیکشن کمشنر پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی قواعد کے مطابق کامیاب امیدوار پر لازم ہے کہ وہ نتائج کے اعلان کے بعد 10 روز کے اندر انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرائے،بصورت دیگر اس کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا جاتا ہے

۔انہوں نے کہاکہ حلقہ این اے 120 میں 42 ناکام امیدواروں کو بھی انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے ۔ 

تازہ ترین