• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹماٹر ،پیاز کی قیمتیں بدستور بے قابومرغی کا گوشت سستا ہوگیا

راولپنڈی،کراچی(نمائندہ جنگ، نیوز ڈیسک) ملک بھر میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا گوشت کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیاز کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب ٹماٹر کی قیمت نے بھی ڈبل سنچری مکمل کرلی ہے۔

ملک کے بڑے شہروں کراچی، لاہور اور  پشاور سمیت کئی شہروں میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 150 سے 200 روپے فی کلو ہوگئی ہے اور کہیں تو قیمت اس سے بھی زیادہ ہے۔

راولپنڈی میں اتوار کو ٹماٹر 180سے 200روپے فی کلوتک فروخت ہواجبکہ پیاز70 ،آلو 50روپے کلو،ادرک اور لہسن بدستور پچاس روپے پائو میں فروحت ہوئے۔مٹر 160روپے،گوبھی 100روپے کلو،لیموں 40روپے پائو میں فروحت ہوا۔پالک گڈی 30 روپے جبکہ پودینہ دس روپے گڈی بیچا گیا۔دوسری طرف برائلرمرغی گوشت کی قیمتوں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی اور شہر بھر کی مختلف مارکیٹوں و دکانوں پر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 40 روپے فی کلو کمی واقع ہوگئی جس کے باعث شہر بھر میں برائلر گوشت کی قیمت میں ایک ہی روز میں 40 روپے کمی کے بعدمرغی کا گوشت 162 روپے سے کم ہو کر 122 روپے فی کلو کی سطح پر آ گیا ہے۔

تازہ ترین