• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ایف سی ایوارڈز16- 2015 خیبر پختونخوا کو دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے30ارب روپے دیئے گئے ،بلوچستان کو کچھ نہیں ملا

لاہور (آصف محمود) این ایف سی ایوارڈز16- 2015کے تحت وفاق کی طرف سے خیبر پختونخوا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں 30.414ارب روپے دئیے گئے جبکہ بلوچستان کا گارنٹی کے باوجود کوئی حصہ نہیں دیا گیا۔

یہ انکشاف این ایف سی ایوارڈ پر عملدرآمد کے حوالے سے شائع ہونے والی دوسری مانیٹرنگ رپورٹ میں ہوا ہے۔ صوبوں کو قدرتی گیس کی رائلٹی کی مد میں 39.938ارب روپے دئیے گئے جس میں سب سے زیادہ سندھ کو 27.855ارب روپے دئیے گئے جبکہ دوسرے نمبر پر بلوچستان کو 5.694ارب، خیبر پختونخوا کو 5.090ارب اور سب سے کم پنجاب کو 1.296ارب دئیے گئے۔

ر پورٹ کے مطابق گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں صوبوں کو 31.110ارب روپے تقسیم کیے گئے جن میں ایک مرتبہ پھر سندھ کو 20.420ارب ، بلوچستان کو 5.754ارب ، خیبر پختونخوا کو 3.376ارب اور پنجاب کو 1.559ارب روپے دئیے گئے۔

ڈویزیبل پول ٹیکسز کے 933.490ارب روپے میں سے 51.74فیصد پنجاب کو جو 482.988ارب بنتے ہیں ، ادا کیے گئے جبکہ سندھ کو 229.172ارب، خیبر پختونخوا کو 136.476ارب اور بلوچستان کو 77.996ارب روپے ادا کئے گئے۔ ڈویزیبل پول ٹیکسز میں شامل انکم ٹیکس کے کل 341.553ارب میں سے 176.720ارب پنجاب کو، 83.851سندھ، 49.935ارب خیبر پختونخوا جبکہ 33.642ارب بلوچستان کو دئیے گئے۔ کیپیٹل ویلیو ٹیکس کی مد میں 0.381ارب پنجاب ، 0.181ارب سندھ، 0.108ارب خیبر پختونخوا جبکہ بلوچستان کو 0.034ارب روپے دئیے گئے۔ جنرل سیلز ٹیکس کی 406.493ارب کی کل رقم میں سے 210.320ارب پنجاب، 99.794سندھ، 59.429ارب خیبر پختونخوا جبکہ بلوچستان کو 31.938ارب روپے دئیے گئے۔ فیڈرل ایکسائز اور قدرتی گیس پر ایکسائز ڈیوٹی کی کل 58.700ارب میں سے 30.371ارب پنجاب، 14.411 ارب سندھ، 8.582ارب خیبر پختونخوا جبکہ بلوچستان کو 4.882ارب روپے دئیے گئے۔ کسٹمز اور ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج کے 126.006ارب میں سے 65.196ارب پنجاب کو، 30.935ارب سندھ، 18.422ارب خیبر پختونخوا جبکہ بلوچستان کو 7.500ارب روپے دئیے گئے۔

تازہ ترین